میرے کالج کا ایک کلاس فیلو ہوا کرتا تھا جس کی خاص بات یہ تھی کہ وہ پڑھائی سے زیادہ لڑکیوں کی. جینز ان کی ڈریسنگ کے بارے میں کافی فکر مند رہتا تھا روز کسی نہ کسی طرح گفتگو میں سے لڑکیوں کی ڈریسنگ پر بات نکل آتی تھی وہ لڑکیوں کو آوارہ بدچلن کہنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا یہاں تک کے کسی برقعے والی پر تنقید کرنے سے گریز نہیں کرتا وہ منافق انسان تھا اسے کہیں بار میں نے یہ ہی کرتے دیکھا تھا ایک دن کھانا کھاتے ہوئے جب اس نے مجھے ہلاکر کہا وہ دیکھ اسے، جانے مجھے کیا. سوجھی اور میں نے زناٹے دار تھپڑ رسید کردیا کھانا چھوڑا اور باہر نکل آیا
اگلے دن میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا میں تمہارے لیے ایک تعویز لایا ہوا تمہیں یہ سب نظر نہیں آئے گا کلاس ختم ہونے کے بعد میں اسے ایک گرلز کالج کے باہر لے گیا
ہم کالج کی سامنے کی سمت میں فٹ پاتھ پر کھڑے تھے میں نے اسے کہا تم اس فٹ پاتھ پر سیدھا چلو اور گردن تمہاری الٹی سائیڈ یعنی کے یونیورسٹی کی طرف ہو تم نے سامنے کی سمت نہیں دیکھنا ..... اچھا کہہ کر وہ چلنے لگا چلتے چلتے وہ مخالف سمت سے آتے بندے سے ٹکرایا بات ہاتھا پائی تک آنے لگی لیکن بچ بچاؤ ہوگیا..... ابے تو تو مجھے مروانے لگا تھا حالات نارمل ہوئے تو وہ گویا ہوا..... میں نے ہنس کر اپنی جیب سے ایک کاغذ نکالا اور کہا یہ تعویذ ہے اب اس کو پکڑ کر ادھر ادھر چلنے کی بجائے سیدھا چل اور سامنے بل بورڈ کے پاس سے واپس مڑ کر آؤ....
ہاں کچھ نظر آیا جینز والی لڑکی، برقعے والی.... میں نے اس کا کندھا تھپتھپاتے ہوئے کہا
نہیں کچھ نہیں میرا سارا فوکس اس تعویز پر تھا
میں نے تعویز کو واپس لیتے کہا. آؤ چلیں چلتے چلتے میں نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتے کہا.... دیکھو جب تم اپنی مخالف سمت میں جارہے تھے تو تم اس لڑکے سے ٹکرائے جب تمہارا فوکس تعویز پر تھا تم کسی سے بھی نہیں ٹکرائے.... ایسا ہی ہے جب باہر نکلو تو اپنے مقصد اور اپنے کام کو کرنے کے لیے نکلو تمہیں اس کے سوا کسی کا لباس، کسی کی کمزوری نظر نہیں آئے گی اپنے مقصد سے ہٹ کر کسی کو بلاوجہ تنقید اور تضحیک کی نیت سے نکلو گے تو ہر کسی سے ٹکراؤ گے.... اس کے بعد میں نے وہ ہی تعویز کھولا تو لکھا تھا...... اپنے کام سے کام رکھو سکون سے رہو گے......
اس پر وہ مسکرا دیا اور گلے لگ کر ارادہ کیا آئندہ ایسا ہی
زبر دست
جواب دیںحذف کریںBhut bhut shukaryia ❣️
حذف کریںMarvelous
جواب دیںحذف کریںKeep it up
Thank u so much ❤️
حذف کریں👌🏼👌🏼❤️
جواب دیںحذف کریں❤️❤️❤️
حذف کریںAwesome 😍 apnay kaam say kaam rakho sakooon main raho gay sach hai bilkul 😍😍😍
جواب دیںحذف کریںBht khob smjhaya
جواب دیںحذف کریں💖💖💖
جواب دیںحذف کریں