ہفتہ، 19 ستمبر، 2020

نماز پڑھنے والے کی اجرت


ایک مزدور سارا دن دھوپ، بارش، سردی و گرمی میں محنت کرتا ہے تاکہ اسے زندگی کو سکون سے گزارنے کے لیے اجرت مل سکے شام کو اجرت ملنے پر جو سکون اور راحت اس کے دل کو پہنچتی ہے وہ اس کے چہرے سے عیاں ہوتی ہے وہ اس کی دن بھر کی تھکان پر حاوی ہوجاتی ہے اسے وہی سکون اور خوشیاں اگلے دن دوبارہ محنت کرنے پر اکساتی ہے اسی طرح کچھ دنوں بعد اس کا جسم محنت کرنے کا عادی ہوجاتا ہے اس کی اجرت بھی بڑھنے لگتی ہے......
نماز بھی دل سے کرنے والی عبادت ہے جس کی اجرت آپکو اگلی نماز سے پہلے ہی مل جاتی ہے بشرطیکہ خلوص نیت اور اجرت لینے کے لیے پڑھی ہو.... 
نماز پڑھنے پر کونسی اجرت ملتی ہے؟ 
نماز کو خلوص دل اور سمجھ کر پڑھنے میں اجرت ملتی ہے جیسے ایک مزدور کو سارا دن محنت کرنے پر ملتی ہے لیکن یہ اجرت دنیاوی اجرت سے ہٹ کر ہے اس اجرت میں سکون پوشیدہ ہے.... یہ اجرت شکر کرنے والا بنادیتی ہے..... پریشانیوں اور مشکل حالات سے لڑنے کا حوصلہ دیتی ہے..... اس اجرت کے ملنے پر سب پریشانیاں، غم مصیبتیں خود ہی کہتی ہے ہمیں آزاد کردو..... کبھی نماز کو ایسی اجرت حاصل کرنے لیے بھی پڑھئیے گا...... 
مجھے سیدھا راستہ دکھا 
اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے.... 
یہ سدائیں جتنی خلوص سے زبان سے نکلیں گی اجرت بھی بڑھتی جائے گی...... 
بس اس کے لیے نماز کو سمجھ کر پڑھنا ہوگا 
قیام سے لے کر قعدہ تک میں نے اللہ سے کیا بات کی  نماز میں اللہ سے کی جانے والی باتوں کو اپنی زبان میں سیکھنا ہوگا.... 
اکثریت کہتی ہے ہمارا نماز میں دل نہیں لگتا دل لگے بھی کیسے جو پڑھ رہے ہو اس کا مطلب جانتے ہی نہیں
یہ تو ایسا ہی ہے آپکو گاڑی چلانے کے لیے بیٹھا دیا جائے اور آپکو گاڑی چلانا آتی ہی نہ ہو آپکو گاڑی سیکھنی پڑے گی تب آپ اسے چلاپائیں گے
یہ رٹے مار کر یہ امید رکھنا کہ سکون ملے گا، سکون کہاں ملے گا نماز کی اجرت کہاں ملی گی وہ اجرت جو اگلی نماز پڑھنے کے لیے "حی الفلاح" کی آواز کانو‍ں میں پڑھتے ہی کھینچ کر جاہ نماز کی طرف لے جائے.....کیسے ہوگا.... 
اللہ ہماری شہہ رگ سے بھی زیادہ ہمارے قریب ہے تو کیا محسوس کیا کبھی؟ ہر چیز آپکو آنکھوں سے نظر آنا ضروری نہیں ہوتی.... کچھ کو محسوس کرنا پڑتا ہے
اب آپ نے پرفیوم لگا کر ناک بند کرلی تو آپکو خوشبو کیسے محسوس ہوگی اس لیے کچھ کیفیات کو محسوس کرنا پڑتا ہے آنکھیں کھولنی پڑتی ہیں دل کی آنکھیں، تب ہی سب نظر آتا ہے......

Download Blog In PDF

favourite category

...
section describtion

Whatsapp Button works on Mobile Device only