منگل، 15 ستمبر، 2020

محبت اور ہوس میں فرق

 




مجھے سے اکثر سوال ہوتا ہے کیسے پتہ لگتا ہے سامنے والا انسان واقعی ہی محبت کرتا ہے یا صرف ہوائی باتیں ہیں میں آپکو محبت اور ہوس کے درمیان فرق بتاتا ہوں آپ بخوبی اندازہ لگا لیں گے وہ محبت ہے ٹائم پاس یا ہوس

یہ خرابیاں لڑکوں میں نہیں ہیں لڑکیاں میں بھی  شامل ہیں

محبت

کچھ لوگوں کا خیال ہے محبت ایک فیلنگ ہے یہ صرف ایک دفعہ ہی ہوتی ہے دوبارہ کسی بھی شخص سے نہیں ہوسکتی.

یہ سب باتیں محض کتابی ہیں میں آپکو ایک مثال سے سمجھاتا ہوں

محبت اس بوتل جیسی ہے جس میں گیس کی خاص مقدار شامل ہوتی ہے جس کو کھولنے پر ایک مخصوص آواز سماعت سے ٹکراتی ہے محبت اسی آواز جیسی ہے محبت میرے لیے بس ایک وقتی کیفیت ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اسی گیس کی آواز جیسی کمی آتی رہتی ہے ایک وقت آتا ہے بالکل ختم ہوجاتی پھر اسکی جگہ عادت لیتی ہے..... عادتیں عموماً خطرناک ہوا کرتی ہیں.... کہیں کہیں یہ طلب بن جاتی ہے یہ طلب رشتے میں بندھ جائے تو زندگی کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے... لیکن آجکل سب اس بات پر اڑے رہتے  ہیں کہ میری محبت شروع دن جیسی ہے محبت اس کیفیت کا نام ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ کمی آتی ہے اور ایک وقت آتا ہے یہ عادت اور طلب کا لبادہ اوڑھ لیتی ہے عادت میں ضد آپکو برباد کرنے کے لیے کافی ہے آپ زندگی میں کسی اور کو جگہ دینا ہی نہیں چاہتے حالانکہ یہ غلط حرکت ہے.....

ہوس

ہوس بلکل الگ ہے آجکل نوجوان نسل خواہ وہ لڑکا ہو یا لڑکی ایسی تعداد موجود ہیں جو جذبات سے کھیل کر نکل جاتی ہیں ان کے لیے یہ سب نارمل سی بات ہے. جیسے آپ محبت کرتے ہیں وہ شخص محبت کے سوا آپ سے جسم کی طلب کا مطالبہ کرتا ہے وہ ہوس ہے......  ایسی روحیں خالی ہوا کرتی ہیں جن میں محبت نہیں ڈالی جاسکتی.... میرے تجربے کے مطابق محبت آپکو سکون دیتی ہے. جو محبت آپکو عزت ہی نہ دے وہ محبت کے لبادے میں اوڑھی ہوس ہے ... خود کو محبت کے نام پر استعمال ہونت سے بچائیں..... 

favourite category

...
section describtion

Whatsapp Button works on Mobile Device only