ہفتہ، 12 ستمبر، 2020

اگر تمہیں خدا یاد نہیں آتا

 


اگر تمہیں خدا یاد نہیں آتا ،اگر تمہارا دل اس کی عبادت میں نہیں لگتا ،اگر تم اپنے رب سے جھگڑنا چاہتے ہو ،تمہارا ایمان ڈگمگا گیا ہے ،تم کن پڑھتے ہو لیکن فیکون پہ یقین نہیں رکھتے تو ایک دن اذان فجر سے لے کر طلوع آفتاب تک آسمان کا نظارہ کرو ۔۔۔دیکھو !وہ کیسے آسمان کے رنگ بدلتا ہے ، دیکھو !وہ کیسے ہٹا دیتا ہے اندھیرے کو ، دیکھو !وہ کن کہتا ہے تو سارا عالم فیکون کی تشریح بن جاتا ہے۔۔کیا وہ رب قادر نہیں کہ تم جو چاہتے ہو وہ تمہیں عطا کر دیتا ہے ؟کیا وہ رب قادر نہیں کہ تمہیں نظر آنے والے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتا ہے ؟کیا اس رب کو نہیں معلوم کالک کیسے مٹائی جاتی ہے ؟کیا وہ دلوں کے داغ دھو نہیں سکتا؟اس ذات کے ہر حکم پر اپنے دل کو بند کر لیا۔۔۔تمہاری یہ خواہشیں اس کے بس ایک کن کی مار ہیں لیکن اس نے کن نہیں کہا ۔۔۔تم اس کا شکر ادا کیوں نہیں کرتے۔۔؟سوچو !اگر وہ تمہاری دعاؤں کی آمین کو قبول کر کے تمہیں وہ عطا کر دے جو تم مانگ رہے ہو اور پھر تمہاری دعا کو تمہارے لیے بددعا بنا دے تو تم کیا کرو گے ؟تم کہاں جاؤ گے ؟اس آسمان اور زمین میں اور کون ہے جو تمہیں تمہاری قبول ہوئی دعا سے پھر بچائے گا ؟کیا وہ اللہ بہتر نہیں جانتا ۔۔؟کیا اس نے تم سے تمہاری خواہشیں لے کر تمہارے لیے بہترین نہیں سوچ رکھا ہو گا ؟وہ تو اپنے دیے گئے مال میں سے جب لیتا ہے تو کہتا ہے اللہ کو قرض دو ۔۔۔ پھر وہ تمہاری خواہش لے گا تو تمہیں رول دے گا ؟ وہ تمہیں تنہا چھوڑ دے گا ؟ایک دفعہ اس پہ یقین کر کے تو دیکھو ۔۔یوسف کو گیارہ بھائیاں میں سے اللہ نےنکالا ۔۔یعقوب کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی ۔۔۔ لیکن اللہ نے صبر کروایا اور پھر صبر کا پھل کیسے دیا ؟جب یوسف اپنے بھائیوں کے سامنے آئے تو شاہِ مصر تھے ۔۔اللہ کی مصلحتوں کو تم جان سکتے ہو ؟اس نے یونس کو مچھلی کے پیٹ میں زندہ رکھا۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی آزمائے گئے۔۔۔ تم تو ایک عام سے انسان ہو .تم اللہ اللہ کرتے ہو تو وہ تمہیں آزمائے بغیر چھوڑ دے گا ؟وہ تم سے لیے بغیر تمہیں چھوڑ دے گا ؟نہیں !وہ تمہیں آزمائے گا ۔۔۔ بس تم یقین رکھو ۔ وہ دیتا ہے شکر کرو ،وہ لیتا ہ ے صبر کرو ۔۔۔انتہا پہ نہ جاؤ ۔۔۔انتہا پہ جانا اسے بھی آتا ہے ۔۔۔ وہ اندھیری رات ا

اس کے قبضے میں ہے جس کی کبھی صبح نہیں ہونی !!“

favourite category

...
section describtion

Whatsapp Button works on Mobile Device only