ہفتہ، 12 ستمبر، 2020

شرم کرلو تھوڑی

 



ہیلو 


ہیلو 

اتنا آہستہ کیوں بول رہے ہو ؟ 


تو کیا لاؤڈ سپیکر میں بولوں ؟ 


رہنے دو حسن میاں ٹڈی جتنا دِل ہے تمہارا . . . تم بس اتنا اونچا بول لو کے میرے گناہ گار کانوں تک تمھاری آواز آ جائے 


ماموں جان سو رہے ہیں میرے کمرے میں . . باتھ روم میں گھس کر بات کر رہا ہو . اگر اُنہیں تھوڑی سی بھی بھنک لگ گئی نا كے ہم اتنی رات کو اٹھ اٹھ کر بات کرتے ہیں فون پر تو موصوفہ آپکی ڈولی اُٹھے نا اُٹھے آپکی عزت کا جنازہ ضرور اٹھ جائے گا


ھائے اللہ سچی؟ . . کتنا مزہ آئے گا نا ہم دونوں پورے خاندان میں بدنام ہو جائیں گے . ہر گھر میں ہمارے چرچے ھونگے 2 بدنام منگیتر جن کی شادی ہونے میں ناجانے ابھی کتنی  صدیاں رہتی ہیں چُھپ چُھپ کر بات کیا کرتے تھے


تم اتنی بکواس ایک ساتھ کیسے کر لیتی ہو ؟


بس اپنا اپنا ٹیلنٹ ہوتا ہے . . . اور ایک بات سن لو . اگر تم شادی کے بَعْد بھی ایسے ہی چوہے ، اتنے ہی سڑیل اور اتنے ہی . . . کھجور ٹائپ کے رہے نا تو میں کسی اور کے ساتھ بھاگ جاؤں گی 


یار تم میں کوئی شرم نام کی چیز ہے یا نہیں ؟ تمہارا منگیتر ہوں تھوڑی سی تو عزت کر لو . . . 


اچھا اچھا اب رونا مت شروع کر دینا . . . اور تم نے سگریٹ پینا شروع کی ؟ 


جی نہیں


تو کب کرو گے ؟


کبھی نہیں


یار ایک فرمائش کی تھی تم سے . . وہ بھی نہیں پوری کر سکتے 


تمہارا دماغ ٹھیک ہے . . بیویاں اپنے شوہروں کو سگریٹ سے منع کرتی ہیں اور تم مجھے پینے کا بول رہی ہو 


ہاں نہ۔۔ اسی لیے تو شروع کروا رہی ہو کے شادی کے بَعْد میں تمھارا ہاتھ پکڑ کے اپنے سر پر رکھ کے کہو کے جان جی آپکو میری قسم آج کے بَعْد سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگایئں گے . . کتنا فلمی سین ھوگا نا ؟ 


ندا دُرّانی . . . . لعنت ہے آپ پر 


سیم ٹو یو 


اچھا بس میں فون بند کر را ہوں


ابھی تو صرف 10 منٹ ہوئے ہیں 


تو میں کیا ساری رات اِس سرد خانے میں کھڑا تمہاری بکواس سنتا رہوں ؟


لوگ اپنی منگیتر کے لیے تارے توڑ کر لے آتے ہیں تم سے باتھ روم  میں 10 منٹ نہیں کھڑا ہوا جا رہا 


ڈائیلاگ نہ زرا کم مارا کرو . . مجھے صبح آفس جانا ہے


اچھا ایک گانا ہی سنا دو۔ پھر چلے جانا 


ندا . . اسٹاپ دس نانسینس یار


اُف بھاڑ میں جاؤ . . . سو جاؤ جا کر . . اللہ کرے تمھاری رضائی گرم نا ہو . . سردی میں مرو ساری رات 

. . . . خدا حافظ 


خداہی  حافظ

favourite category

...
section describtion

Whatsapp Button works on Mobile Device only