اتوار، 6 ستمبر، 2020

کل حسینہ کا میسج آیا



 کل رات پھر ایک حسینہ کا ڈی ایم موصول ہوا

میں نے ہمیشہ کی طرح ایک سکینڈ میں ایکسپٹ کیا

ندیم صاحب آپ کا کیا حال ہے؟

میں تقریباً پانچ منٹ سوچتا رہا کہ کیا یہ فلم سٹار ندیم بیگ کے بارے میں پوچھ رہی ہے..... مگر وہ ہو نہیں سکتے

میں نے ڈرتے ڈرتے کہا کہ جی میں ٹھیک ہوں....

اس نے کہا اپنا موبائل نمبر دیجئے پلیز..... اچانک یوں لگا زمیں کی گردش تھم گئی ہے

فضا میں وائلن بجنے لگے ہیں.... اس کا مرمریں جسم چمکتا ہوا میرےآنکھوں کے سامنے آگیا.....

سنہرے ڈائی کیے ہوئے لمبے بال...... گلابی بال.... شہد ٹپکتے ہونٹ..... لمبی صراحی دار گردن.... مستانی ہواسی نشے میں چور چال..... سب میری آنکھوں میں گھوم گیا....

خیر میں نے مشکل سے اپنا نمبر یاد کرکے اسے بتایا....

اگلے ہی لمحے اس کی کال آگئی....

مندروں میں بجتی گھنٹیوں سی اس کی آواز

ہیلو ندیم جان او سوری صاحب....

میرے سینے میں تو سانس ہی اٹک گئی..... مشکل سے حلق سے ہیلو نکلا.....

آپ اس وقت کہاں ہیں..... مجھے آپ سے ملنا ہےاور ایک گفٹ دینا ہے..... ویسے تو کاکے کے ہوٹل پر دودھ پتی پی رہا تھا مگر میں نے کہا جی میں کے ایف سی میں ہوں... اس نے کہا پلیز وہی رکیں میں ادھر ہی آرہی ہوں....

یااللہ وہ پندرہ منٹ کیا قیامت تھے....

میں نے کریم میں بائیک بک کروا کر کے ایف سی کی. طرف بھگانے کو کہا

خیر اس سے پہلے پہنچنے میں کامیاب ہوگیا....

اور پھر وہ آئی....

کالے شیشوں والی اوڈی کار

خوبصورت مغربی لباس....

ہرنی کی طرح مٹکتی ہوئی وہ میری ٹیبل کی طرف آئی....

اس کے ہاتھ میں ایک بڑا سا گفٹ تھا

مجھے لگا میری برسوں کی ریاضت کام آگئی

وہ سامنے بیٹھی

چہرے سے کالا چشمہ اتارا

اپنی جھیل جیسی آنکھوں سے قاتلانہ نظر مجھ پر ڈالی....

گفٹ اوپن کرنا شروع کردیا

اندر سے ایک بڑے سائز کا شیشہ نکالا اور میرے چہرے کے سامنے کرتے ہوئے بولی....

مجھے لگتا ہے آپ کے گھر آئینہ نہیں ہے

اس میں غور سے اپنی شکل دیکھو

کیا تمہیں لگتا ہے کوئی لڑکی ترس کھا کر بھی تم سے بات کرسکتی ہے....

ایک ہزار بار تمہیں بلاک کر چکی ہوں

پھر نئی آئی ڈی بنا کر ریکوسٹ بھیج دیتے ہو

شرم کرو اور کہیں دور جاکر مرو..... باندر جیا نا ہووے تے.... 

favourite category

...
section describtion

Whatsapp Button works on Mobile Device only